ضلع چکوال کے دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے حتمی سرکاری نتائج کا اعلان بھی کر دیا گیا


چکوال( ڈسڑکٹ رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دیگر حلقوں کی طرح ضلع چکوال کے دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے حتمی سرکاری نتائج کا اعلان بھی کر دیا ہے۔9فروری کو سامنے آنے والے غیر حتمی انتخابی نتائج اور موجودہ حتمی انتخابی نتائج میں واضح فرق دیکھنے میں آیا ہے اور تقریباً تمام امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوںمیں غیر معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ حلقہ این اے58میں غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے میجر(ر) طاہر اقبال نے115974ووٹ حاصل کیے تھے جو کہ حتمی نتائج میں بڑھ کر 163873ہو گئے، جبکہ چوہدری ایاز امیر کے ووٹ 102537سے بڑھ کر152829ہو گئے ہیں۔پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کے پہلے ووٹ74300تھے جو حتمی نتائج میں کم ہو کر13108ہو گئے ہیں۔اسی طرح تحریک لبیک کے راجہ سہیل ستی کے ووٹ 45238سے کم ہوکر 23554ہو گئے ہیں۔حلقہ این اے59میں غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے سردار غلام عباس کے ووٹ 141680تھے جو کہ حتمی نتائج میں کم ہو کر135123جبکہ پی ٹی آئی کے رومان احمد کے ووٹ 129716سے کم ہو کر 125632ہو گئے ہیں۔حلقہ پی پی20میں غیر حتمی انتخابی نتائج (فارم47) کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری سلطان حیدر علی خان کے ووٹ 52450تھے جو کہ حتمی انتخابی نتائج (فارم49)میں 73940ہو گئے ہیں۔ اسی طرح پی ٹی آئی امیدوار علی ناصر بھٹی کے ووٹ43250سے بڑھ کر 67234ہو گئے ہیں۔جماعت اسلامی کے محمد اشرف آصف کے ووٹ 7430سے کم ہو کر 1985ہو گئے ہیں۔حلقہ پی پی21میں مسلم لیگ ن کے ملک تنویر اسلم سیتھی کے ووٹ83055سے کم ہو کر79274جبکہ راجہ طارق افضل کالس کے ووٹ75142سے ہو کر 68513ہو گئے ہیں۔حلقہ پی پی22میں مسلم لیگ ن کے سردار غلام عباس کے ووٹ 61714سے کم ہو کر59045جبکہ پی ٹی آئی کے حکیم نثار احمد کے ووٹ54077سے کم ہو کر53615ہو گئے ہیں۔حلقہ پی پی23میں مسلم لیگ ن کے ملک شہریار اعوان کے ووٹ غیر حتمی نتائج میں86120تھے جو حتمی نتائج میںکم ہو کر 70642ہو گئے ہیں، پی ٹی آئی کے سلطان سرخرو اعوان کے ووٹ75036سے کم ہو کر62302ہو گئے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.