محترمہ مریم نواز شریف کا ویژن عوام کے مسائل کو اُن کی دہلیز پر حل کرنا ہے،مہوش سلطانہ

 


چوآسیدن شاہ (سید طلحہ فاروق) پاکستان مسلم لیگ ن کی راہنما MPAمہوش سلطانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کا ویژن عوام کے مسائل کو اُن کی دہلیز پر حل کرنا ہے جس کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے تمام وسائل برﺅکار لائے جا رہے ہیں انھوں نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں حلقہ کے مسائل پیش کر دیئے ہیں جن میں THQہسپتال چوآسیدن شاہ کے فنڈز جاری کرنے ، چوآسیدن شاہ تا کلر کہار اور چوآسیدن شاہ تا کھیوڑہ روڈ کے حوالے سے فنڈ جاری کرنے،چوآ سیدن شاہ میں منی ڈیم کا قیام تاکہ فصل لوکاٹ اور گلاب کی فصل کو بچایا جا سکے، چوآ سیدن شاہ قدیمہ میلہ کو منعقد کرنے کے لیے فنڈ مختص کرنے، وہالی زیر گاﺅں کے سکول کی اپ گریڈیشن، 78ایکڑ پر قائم قدیمی باغ گندھالہ گارڈن کے حوالے سے خصوصی طور پر بجٹ میں فنڈ رکھنے،موضع وٹلی تا کسک روڈ اورگورنمنٹ ڈگری کالج میں چار سالہ ڈگری پروگرام شروع کرنے کی سفارش پنجاب اسمبلی کے ایون میں پیش کر دیئے ہیں اس پراجیکٹس کی منظوری جلد انشاءاللہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ دیں گی جس سے علاقہ میں ترقی اور خوشحال کا نیا دور شروع ہوگا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.