چکوال میں ترجیحی بنیادوں پر ایک جدید ہسپتال بنایا جائے،چوہدری سلطان حیدر علی

 


چکوال (میڈیا سیل)مرکزی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ن چکوال وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ساتھ راولپنڈی ڈویژن کے ممبران صوبائی اسمبلی کی پہلی میٹنگ کے موقع پر چوہدری سلطان حیدر علی ممبر صوبائی اسمبلی و ضلعی صدر مسلم لیگ ن چکوال نے محترمہ مریم نواز شریف سے کہا کہ آپ کی پلاننگ اور ہنگامی بنیادوں پر نئے اقدمات پنجاب کی عوام کے لئے آپ کے خدمت کے ویژن کی عکاسی کرتےہیں۔ سلطان حیدر نے چکوال کے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چکوال میں ترجیحی بنیادوں پر ایک جدید ہسپتال بنایا جائے ، چکوال شہر میں پینے کے پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے واٹر سپلائی اسکیم کی اشد ضروت ہےجسے جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے فنڈ اور احکامات جاری کئے جائیں۔صفائی کے مسئلہ کے حل کیلئے چکوال کو ماڈل سٹی قرار دے کر شہر کی صفائی کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔جبکہ ضلع چکوال کا لیٹریسی ریٹ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ہے اس لیے چکوال کو ماڈل اور آئی ٹی سٹی ڈیکلیئر کیا جائے۔ سلطان حیدر علی نے کہا کہ لوگوں کی امیدیں ہم سے ، مسلم لیگ ن سے اور آپ سے وابستہ ہیں امید ہے کہ آپ تمام مسائل کے حل کے لیے ہمارا بھرپور ساتھ دیں گی تاکہ ہم لوگوں کی امیدوں پر پورا اتر سکیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.