زوار غلام مرتضیٰ جعفری کی محلہ کشمیر کالونی ڈھڈیال میں مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ
ڈھڈیال (مسرت جعفری)زوار غلام مرتضیٰ جعفری نے اپنے گھر محلہ کشمیر کالونی ڈھڈیال میں گزشتہ شب اپنے عزیزواقارب کا اجلاس منعقد کیا جس میں مقامی مسلم لیگی قائدین طارق جمیل،رانا محمد بشیر سراج،راجہ خالد محمود،بابو ذوالفقار،رانافھد بشیر،رانا عاصی وغیرہ نے بھی شرکت کی۔مہمان خصوصی ملک نوید نمائندہ خصوصی چوھدری سلطان حیدر تھے۔ملک نوید نے اپنے خطاب میں 8فروری کو ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر کامیاب کرنے کی وجوہات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو وزیر اعظم بنا کر ہم نے ملک کو ایک دفعہ پھر تعمیرو ترقی کی پٹری پر گامزن کرنا ہے تاکہ ملک عزیز سے غربت اور بےروزگاری کا خاتمہ ہو سکے۔اجلاس سے رانا محمد بشیرسراج نے بھی خطاب کیا۔
کوئی تبصرے نہیں