چوہدری حسنین گوندل نے برادری سمیت میجر طاہر اقبال اور حیدر سلطان علی خان کی حمایت کا اعلان کر دیا

 


ڈھڈیال(مسرت جعفری)سابق جنرل کونسلر چوہدری حسنین گوندل نے برادری سمیت مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار میجر طاہر اقبال اور چوہدری حیدر سلطان علی خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال وعوامی اتحاد گروپ ڈھڈیال کے سربراہ چوہدری خورشید بیگ کی مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حمایت میں ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم جاری اتوار کے روز سابق کونسلر چوہدری حسنین گوندل کی اقامت گاہ محلہ ڈھوک غلام محمد میں کارنر میٹنگ کا ا اہتمام کیا گیا جس میں گوندل برادری نے چوہدری خورشید بیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا مکمل اعلان کر دیا۔ اس موقع پر چوہدری حسنین گوندل نے کہا کہ ہم برادری سمیت مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کریں گے اور 8 فروری کو شیر کو کامیاب کرائیں گے۔ چوہدری خورشید بیگ نے چوہدری حسنین گوندل و گوندل ابرادری کے تمام معززین کا کارنر میٹنگ کے انعقاد اور مسلم لیگ ن کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.