ڈھوک ودھن میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ لی گئیں
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ ڈھوک ودھن میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ لی گئیں۔ بدھ جمعرات کی درمیانی شب 2 بجے کے قریب 6 مسلح ڈاکو جن میں سے 4 کے پاس پسٹل،ایک کے پاس ٹوکہ اور ایک کے پاس ڈنڈا تھا اعجاز حسین نامی شخص گھر گھس آئے اور اسلحہ کی نوک پر تقریباً 25 تولے کے طلائی زیوارات مالیتی تقریباً 52 لاکھ، 3 لاکھ 15 ہزار کی نقدی، 4 عدد ٹچ موبائل فون اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔ بعض اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں کی تعداد بارہ سے زائد تھی۔ ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال مرزا آصف موقع پر پہنچ گئے اور جائے واردات کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے بھی ڈھوک ودھن کا دورہ کیا اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے ڈھڈیال پولیس کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈھڈیال پولیس نے اعجاز حسین ولد محمد نواز ڈھوک ودھن کی رپورٹ پر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف زیر دفعہ 395 ت پ ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں