کھنوال میں بیلوں کے تاریخی جلسے نے شائقین کے دل جیت لیے
چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر)کھنوال میں بیلوں کے تاریخی جلسے نے شائقین کے دل جیت لیے۔ چوہدری یونس مغل اور راجہ عادل کے زیر اہتمام علاقہ میں ثقافت کو فروغ دینے کے لیے پہلا بیلوں کا جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں ضلع چکوال کی نامور بیلوں کی جوڑیوں نے حصہ لیا اور شائقین کے دل جیت لیے۔بیلوں کا جلسہ میں مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما چوہدری سلطان قاسم علی خان تھے ۔جو کھنوال پہنچے تو ان کا تاریخی استقبال کیاگیا ۔بیلوں کے جلسے میں ثقافتی شخصیات چوہدری نذر عباس لطیفال ،چوہدری محمد اشرف مغل ،چوہدری شوکت مغل،رئیس محمد خان ہیپی، چوہدری محمدفیاض،سرداروجاہت علیخان دلہہ، حاجی اورنگزیب ڈھوک بڈھا، چوہدری ساجد گوندل اوڈھروال، ملک فضل حسین ڈھوک ودھن اور نمبردار پیرطارق مرتضیٰ ہاشمی نے شرکت کی۔بیلوں کے جلسے کے لیے راجہ سجاول، راجہ باسط علی، منیر کرڑ،ارشد علی ،چوہدری افتخار اور دیگر نے انتظامات کیے اس طرح بیلوں کا جلسہ کھنوال کی تاریخ کا پہلا کامیاب ثقافتی پروگرام ثابت ہوا۔اختتام پر مہمان خصوصی چوہدری سلطان قاسم علی خان کے اعزاز میں راجہ عقیل جعفری نے پرتکلف ظہرانہ دیا جس میںملک محمد یوسف کرڑ، ملک شیر افضل کرڑ، ملک پرویز اعوان، ملک افتخار حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں