تحصیل پریس کلب چکوال رجسٹرڈ ادارہ بن گیا
تحصیل پریس کلب چکوال رجسٹرڈ ادارہ بن گیا
رجسٹرار آف فرمز حکومت پنجاب ڈسٹرکٹ چکوال محمد حامد بھٹی نے سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔
بانی چیٸرمین چوہدری عمران قیصر عباس کی 6 سالہ صحافتی محنت رنگ لے آٸی۔
چکوال(بیورو رپورٹ) تحصیل پریس کلب چکوال کی رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل ہو گیا اب تحصیل پریس کلب چکوال رجسٹرڈ ادارہ بن گیا محکمہ انڈسٹری کے زیر اہتمام رجسٹرار آف فرمز ڈسٹرکٹ افیسر انڈسٹری چکوال محمد احمد بھٹی نے تحصیل پریس کلب چکوال کی رجسٹریشن کا سرٹیفیک جاری کر دیا۔بانی چیئرمین تحصیل پریس کلب اینڈ ڈیجیٹل الیکٹرانک میڈیا چکوال چوہدری عمران قیصر عباس کی سات کی چھ سال کی جدوجہد اور محنت رنگ لے آئی۔ دوسری جانب تحصیل پریس کلب چکوال کی رجسٹریشن بننے کی خبر مخالفین پر بجلی بن کر گری چوہدری عمران قیصر عباس بانی چیئرمین تحصیل پریس کلب چکوال نے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن چکوال اطلس خان اور ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری محمد حامد بھٹی سمیت ڈپٹی کمشنر چکوال میڈم قرآة العین ملک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کو شکریہ کا مراسلہ بھجوا دیا۔ یاد رہے کہ چکوال میں اب صرف تحصیل پریس کلب چکوال حکومت پنجاب کے پاس رجسٹرڈ ادارہ ہے۔
کوئی تبصرے نہیں