سوہاوہ یوسی جسوال میں مسلم لیگ ن کا کامیاب شو آف پاور

 


چکوال (محمد آصف ملک  ) یونین کونسل جسوال کے گاٶں سوہاوہ میں مسلم لیگ ن کا کامیاب شو آف پاور ۔ عوام نے مسلم لیگی امیدواروں میجر طاھر اقبال اور ملک تنویر اسلم سیتھی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا سابق واٸس چٸیرمین چوہدری فیاض گجر کی طرف سے انتہائی کامیاب جلسہ منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں لیگی کارکنان نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ امیدوار برائے قومی اسمبلی میجر طاھر اقبال اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک تنویر اسلم سیتھی نے شاندار استقبال کرنے اور بھرپور اعتماد کا اظہار کرنے پر  اہل علاقہ کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے پہلے بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کوششيں کی ہیں اور آٸندہ بھی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور جدوجہد کریں گے جلسہ سے تقریب کے میزبان چوہدری فیاض گجر ۔ چوہدری ریاض گجر ۔ سابق ڈی ای او ملک محمد اصغر اور دیگر مقامی قاٸدین نے بھی خطاب کیا اور میجر طاھر اقبال اور ملک تنویر اسلم سیتھی کو اہل علاقہ کی طرف سے مکمل حمایت کا یقين دلایا

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.