”بنو قابل “کورس مکمل کرنے والے طلباءمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب

 



چکوال(نامہ نگار) الخدمت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ”بنو قابل “کورس مکمل کرنے والے طلباءمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں طلباءمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع چکوال کے صدر نعمان ظفر ،انسٹرکٹر بنو قابل خرم شہزاد، انچارج شعبہ مالیات الخدمت عثمان صدیق اور شعبہ نشرواشاعت کے عبدالغفور منہاس نے کورس مکمل کرنے والے طلباءمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت فاﺅنڈیشن نعمان ظفر نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن نوجوانوں کو بنو قابل پروگرام کے تحت مختلف کورسز کروا کر ان کا مستقبل روشن بنانے کے لیے مصروف عمل ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.