ینگ پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے راولپنڈی میں تقریب
پیرا میڈیکس ڈے کے حوالے سے ینگ پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے راولپنڈی میں تقریب جسمیں صدر ینگ پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن ضلع چکوال رانا محمد علی رضا ۔ صدر فارمیسی ٹیکنیشنز حافظ آ صف نواز۔ سیکریٹری فنانس فیصل نصیر اور ممبر ایگزیکٹو بورڈ ڈسٹرکٹ چکوال حافظ مدثر عثمان کی خصوصی شرکت ۔
تقریب میں فارمیسی کونسل کے صدر زمرد خان اور صدر ینگ پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن پنجاب سید محمد یونس بخاری۔ ایجوکیشن ہیڈ محمد بن ثناء اور پورے پاکستان سے بہت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چوہدری زمرد خان نے رانا محمد علی رضا کو کونسل میں آ نے کی دعوت دی۔ جو انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا محمد علی رضا نے کہا کہ اللہ پاک کا خصوصی شکر ہے کہ انہوں نے ہمیں پیرا میڈیکس بنایا جو کہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔ آ ئیں مل کے ہم اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دیں۔ باقی جو مسائل ہمکو درپیش ہیں۔ فور ٹائر پروموشن سٹرکچر کے حوالے سے انشا اللہ ہم آ خری سانس تک اپنے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ میں ضلع چکوال کے تمام پیرا میڈیکس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ملکر اپنے حقوق کی جدو جہد کریں۔ ایک دوسرے کی عزت کریں۔
کوئی تبصرے نہیں