چوہدری محمد افضل کی جانب سے سانگ کلاں میں پی ٹی آئی کا بھرپور شو آف پاور


 ڈھڈیال(مسرت جعفری)چوہدری محمد افضل کی جانب سے سانگ کلاں میں پی ٹی آئی کا بھرپور شو آف پاور

کارنر میٹنگ جلسہ کی شکل میں تبدیل ہو گئی

چوہدری ایاز امیر اور چوہدری علی ناصر بھٹی کی خصوصی شرکت

چوہدری محمد افضل سانگ کلاں کے زیر اہتمام ہفتہ کے روز  انکی اقامت گاہ سانگ کلاں میں پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جو جلسہ کی  شکل میں تبدیل ہو گئی اس موقع پر پی پی 20 سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری علی ناصر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد افضل ایک کھرا سچا اور ایماندار انسان ہے پی ٹی آئی مضبوط لوگوں کی جماعت ہے بہت عرصے بعد عمران خان کی  شکل میں ایک ایسا لیڈر ملا ہے جس کی دنیا میں عزت و احترام ہے  انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سوچ اور نظریہ پر چل رہی ہے اپنا ووٹ ملک کو مضبوط بنانے کے لیے دینا ہے ہمارا ووٹ عمران خان کو مضبوط کرے گا انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو جب رزلٹ آئے گا تو اس سازشی ٹولے کی دیواروں ہلا کر رکھ دے گا انشاء اللہ پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی حلقہ این اے 58 سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری ایاز امیر نے کہا کہ عمران خان عوام کے دلوں میں بستا ہے ہمارا لیڈر چٹان کی طرح مضبوط ہے کیونکہ عوام اس کے ساتھ ہیں عمران خان 24 سال سے جہدوجہد کر رہے ہیں وہ ملک کو بلندیوں پر لے کر جا رہے تھے لیکن اسے اقتدار سے الگ کر کے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ سختیوں اور پابندیوں کے باوجود مخالفین کو پریشانی کا سامنا ہے 8 فروری آپ کے لئے موقع ہے کہ ان لٹیروں سے نجات حاصل کریں چوہدری آیاز امیر نے کہا کہ چکوال  کی عوام 8 فروری کو باجا اور مالٹا پر مہر لگا ہیں جس کی گونج پورے پاکستان میں جائے جلسے سے چوہدری محمد افضل سانگ کلاں آور چوہدری وضاحت علی خان نے بھی خطاب کیا جبکہ کمپیرنگ  کے فرائض چوہدری سعید ایڈووکیٹ نے سر انجام دئے  اس موقع پر سانگ کلاں کی متعدد برادریوں کے لوگوں کے علاؤہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس سے قبل چوہدری آیاز امیر اور چوہدری علی ناصر بھٹی ایک بہت بڑے جلوس کے ہمراہ سانگ کلاں پہنچے تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیا جگہ جگہ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جلسہ گاہ آمد پر تمام لوگوں نے کھڑے ہو کر ان  کا استقبال کیا

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.