ڈھڈیال: مرزا برادری نے مسلم لیگ ن کے نامزد پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا

ڈھڈیال(مسرت جعفری) مرزا برادری نے مسلم لیگ ن کے نامزد پینل میجر طاہر اقبال اور چوہدری حیدر سلطان علی خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ سابق وائس چیئرمین یوسی ڈھڈیال مرزا محمد اشرف کی اقامت گاہ محلہ کشمیر کالونی میں سوموار کے روز مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں مرزا برادری نے سربراہ عوامی اتحاد گروپ چوہدری خورشید بیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا مکمل اعلان کر دیا۔ اس موقع پر مرزا محمد اشرف نے کہا کہ ہم برادری سمیت مسلم لیگ ن کے امیدوار میجر طاہر اقبال اور چوہدری حیدر سلطان علی خان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور ان شاءاللہ 8 فروری کو شیر کو کامیاب کرائیں گے۔ چوہدری خورشید بیگ نے کہا کہ 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے مرزا محمد اشرف و مرزا برادری کے تمام معززین کا کارنر میٹنگ کے انعقاد اور مسلم لیگ ن کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مرزا برادری کے علاؤہ دیگر برادریوں کی سرکردہ شخصیات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.