چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ کے محلہ ڈھوک مومن اور ہر چار ڈھاب کے انتخابی دورے
پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی20چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ نے محلہ ڈھوک مومن اور ہر چار ڈھاب کے انتخابی دورے کیے جہاں پر علاقہ کی عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا اور سرکردہ برادریوں اور شخصیات نے ان کی حمایت کا اعلان کیا اور یقین دہانی کرائی کہ 8فروری کو تیر پر مہر لگا کر انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے گی۔ چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام تمام پارٹیوں کو آزما چکے ہیں اب کی بار پیپلزپارٹی کو موقع دیں ہمیں موقع دیں، ہم عوامی امنگوں کے ترجمان بنیں گے اور ان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد علی خان کا خاندان پہلے بھی عوامی خدمت میں پیش پیش ہے اور ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8فروری کو عوام تیر پر مہر لگائے اور کامیاب بنائے۔
کوئی تبصرے نہیں