سرکال مائر میں مسلم لیگ ن کے مکمل پینل کی مکمل حمایت کا اعلان
چکوال (خصوصی رپورٹ)قصبہ سرکال مائر میں حاجی محمد اشرف گھر مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ۔میٹنگ کے شرکاء نے متفقہ طور پر ملک تنویر اسلم سیتھی اور مسلم لیگ ن کے مکمل پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ہفتہ کی دوپہر حاجی محمد اشرف جو کہ پرانے مسلم لیگی ہیں کے گھر میٹنگ منعقد ہوئی۔ تمام مہمانوں کو ایک بڑی ریلی کی شکل میں شاندار استقبال کر کے پنڈال میں لایا گیا۔جس میں مسلم لیگ ن کے یونین کونسل سہگل اباد کے راہنماؤں اور سرکال مائر کے احباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔محترم راجہ عرفان منظور اور محترم چوہدری اظہر محمود منہاس نے اپنے پورے گروپ کے ساتھ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس میٹنگ میں راجہ ارشد دھروگی چئیرمین یوسی ملہال، ملک ظفر اقبال چئیرمین یوسی ڈہمن، عرفان ممتاز ڈوہمن، چوہدری سعید اعجاز یوسی سہگل اباد،حاجی پرویز اختر ، راشد منہاس ، نعیم امجد منہاس نے خصوصی شرکت کی۔واضح رہے کہ اس میٹنگ کو منظم کرنے میں حاجی محمد مقصود اعوان اور راجہ عرفان منظور کا انتہائی اہم کردار رہا۔
کوئی تبصرے نہیں