بابو عبدالرشید آف ڈھڈیال نے آئی ایم ایف سے چھٹکارے اور معیشت کی بہتری کے لیے فارمولا پیش کردیا


 چکوال(نامہ نگار) بزرگ تاجر رہنما بابو عبدالرشید آف ڈھڈیال نے آئی ایم ایف سے چھٹکارے اور معیشت کی بہتری کے لیے فارمولا پیش کردیا۔بابو عبدالرشید نے کہا کہ حکومت اگر عوام کے ساتھ مخلص ہے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے جان چھڑانا چاہتی ہے اور ملکی معیشت بہتر بنانے کے لیے مخلص ہے تو وہ فوری طور پر سرکاری محکموں کے افسران وملازمین کی مراعات ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تنخواہوں میں50فیصد کمی کا اعلان کرے جبکہ بڑے پنشنروں کی پنشن میں بھی کمی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی حکمران آتا ہے ملک میں حالات بہتر بنانے کے لیے تلخ فیصلوں کی بات کرتا ہے مگر عملاً ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ قوم کو آئی ایم ایف کے قرضوں سے چھٹکارا دلانے اور معیشت بہتر بنانے کے لیے سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد کمی کی جائے۔کیونکہ بھاری تنخواہوں کے ساتھ ساتھ کرپشن ملک کی جڑوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔حالات بہتر بنانے کے لیے حقیقی معنوں میں تلخ فیصلے کرناہونگے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.