تترال میں ایاز امیر اور علی ناصر بھٹی کا تاریخی و مثالی استقبال،راجہ نزیر آڑھتی کی کاوشوں سے پی ٹی آئی کی فتح یقینی ہوگئی

 


چکوال (عبدالغفار پارس) راجہ محمد نزیر کی رہائش گاہ پر پاکستان تحریکِ انصاف کے نامزد امیدوار براۓ قومی اسمبلی این اے 58 چوہدری ایاز امیر خان اور امیدوار براۓ صوبائی اسمبلی پی پی 20 چوہدری علی ناصر بھٹی کا شاندار جلسہ منعقد ہوا،جب دونوں رہنما تترال پہنچے تو تترال/ڈھلال کی عوام کی طرف سے چوہدری ایاز امیر اور چوہدری علی ناصر بھٹی کا تاریخی و ناقابل فراموش استقبال کیا گیا،تاریخی استقبال پر چوہدری ایاز امیر اور چوہدری علی ناصر بھٹی نے راجہ محمد نزیر،چوہدری افتخار علی خان اور سابقہ ممبر ضلع کونسلر چوہدری محمد اشرف خان کا شکریہ ادا کیا،چوہدری ایاز امیر اور چوہدری علی ناصر بھٹی نے شرکائے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو جوش جذبہ چکوال کی غیور عوام میں عمران خان اور انکے منتخب کردہ امیدواروں کیلئے پایا جاتا ہے،اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،8 فروری کو پرامن رہ کر زیادہ سے زیادہ ووٹ پول کروانے پر توجہ دینی ہے اور ہمارے انتخابی نشان باجہ اور مالٹا پر مہر ثبت کرکے اس ملک پاکستان کی بقا اور عمران خان سے وفاداری کا ثبوت دینا ہے،چوہدری ایاز امیر نے کہا کہ تترال والوں آپ نے جو جوش ولولہ آج دکھایا ایسا لگتا ہے کہ تترال پنجاب کا نہیں بلکہ خیبر پختونخواہ کا حصہ ہے اور ہم امین خان گنڈاپور کے حلقے میں آگئے ہیں،اس موقع چوہدری افتخار علی خان سابقہ ناظم یو سی ڈب،راجہ محمد نذیر،سابقہ کونسلر راجہ ارشد محمود جنجوعہ،ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ،ملک مسعود،ملک مشتاق فوجی اور چوہدری رفاقت ڈھلال نے شرکائے جلسہ سے خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض قاری شوکت محمود نے ادا کئے،راجہ محمد نزیر اور راجہ محمد قدیر کی طرف سے شرکائے جلسہ اور مہمانوں کیلئے بہترین ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.