الخدمت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا




چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )الخدمت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ الخدمت فاﺅنڈیشن کے ضلعی دفتر میں منعقدہ کیمپ میں 205مریضوں کا معائنہ کیاگیا۔137آئی اور 68میڈیکل کے مریضوں نے استفادہ حاصل کیا۔37مریضوں کے شوگر ٹیسٹ بھی فری کیے گئے۔کیمپ کا افتتاح معروف انسان دوست شخصیت اور انچارج الخدمت ڈسکاﺅنٹ ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے صدر الخدمت فاﺅنڈیشن نعمان ظفر کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کیا۔ جنرل سیکرٹری الخدمت محمد علی مختار اعوان اور انچارج کفالت یتامیٰ پروگرام تسکین سید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کیمپ کے انعقاد کے لیے قاضی فاﺅنڈیشن اور منور میموریل ہسپتال نے خصوصی تعاون کیا۔13آنکھوں کے مریضوں کے آپریشن تجویز کیے گئے جبکہ 33مریضوں کوعینکیں بھی مفت دی گئیں۔ دیگر مریضوں کو ادویات وغیرہ بھی فراہم کی گئیں۔ جنرل میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر منیر احمدلنگاہ کی زیر نگرانی ٹیم نے مریضوں کامعائنہ کیا اور نسخے تجویز کیے جبکہ آئی کیمپ میں منور میموریل ہسپتال کی ماہرین امراض چشم کی ٹیم نے مریضوں کی آنکھوں کامعائنہ کیا اور نسخے تجویز کیے۔ ڈاکٹر منیراحمد لنگاہ کا لگایا جانے والا مذکورہ کیمپ154واں کیمپ تھا۔واضح رہے کہ الخدمت فاﺅنڈیشن کے ضلعی دفتر میں الخدمت ڈسکاﺅنٹ ہسپتال بھی کام کر رہا ہے جہاں پر صرف3سو روپے کے عوض چیک اپ اور ادویات و دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ روزانہ ایک بجے تک مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.