ملک فتح خان کی ضلع چکوال کے نو منتخب اراکین اسمبلی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد


 

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن مڈ لینڈ کے جنرل سیکرٹری ملک فتح خان نے ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کے نو منتخب اراکین اسمبلی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن نے چھکا لگا کر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ملک فتح خان کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے58میں میجر(ر) طاہر اقبال، حلقہ این اے59میں سردار غلام عباس خان ،حلقہ پی پی20میں چوہدری سلطان حیدر، پی پی21میں ملک تنویر اسلم، پی پی22میں سردار غلام عباس اور پی پی23میں سپوت تلہ گنگ ملک شہریار اعوان شاندار کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب اراکین اسمبلی سے امید کرتے ہیں کہ وہ ضلع اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں رہیں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.