پیپلز پارٹی کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری، ڈہوک ڈبری، آڑہ اور منہالہ میں دھماکے، 8 فروری کو چکوال سے پیپلز پارٹی کی کامیابی کے سو فیصد امکانات بڑھ گئے

 پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ این اے 58 سردار ذوالفقار علی خان دولہہ، امیدوار حلقہ پی پی 20 چوہدری نوشاد اور امیدوار حلقہ پی پی 21 راجہ امجد نور نے ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی راجہ رضوان ڈنڈوت کے ہمراہ یونین کونسل آڑہ میں زبردست جلسہ کیا، جہاں عوام نے رہنماؤں کا تاریخی استقبال کیا، پاکستان پیپلز پارٹی نے منہالہ اور ڈھوک ڈبری میں بھرپور پیش قدمی کی ہے اور متعدد برادریوں کی حمایت پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ملی ہے، امیدوار حلقہ این اے 58 سردار ذوالفقار علی خان دولہہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ  8 فروری کا دن تیر کا دن ہے اور اس دن چکوال سمیت پورے پاکستان میں تیر شیر کا شکار کریگا اور عوام کے قیمتی ووٹ سے بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم پاکستان ہونگے،انشاءاللہ منتخب ہوکر عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرونگا اور انشاءاللہ پہلے بھی عوامی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا اور اب بھی کرونگا۔ جلسہ گاہوں میں جیے بھٹو جیے بھٹو کے فلک شگاف نعرے بھی وقفے وقفے سے گونجتے رہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.