این اے58، این اے59اور پی پی22کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر پٹیشن پر سماعت 20فروری تک ملتوی

چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر )الیکشن کمیشن میں حلقہ این اے58، این اے59اور پی پی22کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر پٹیشن پر سماعت 20فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے58کے امیدوار میجر(ر) طاہر اقبال اور این اے59و پی پی22کے امیدوار سردار غلام عباس خان کو 20فروری کو طلب کر لیا۔دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسران نے رپورٹ الیکشن کمیشن میں پیش کر دی ،رپورٹ کے مطابق انتخابی عمل شفاف کیاگیا ،کوئی دھاندلی نہیں کی گئی۔ نتائج میں تبدیلی کا الزام درست نہیں ۔میجر(ر) طاہر اقبال اور سردار غلام عباس ہی کامیاب ہوئے ۔ادھر درخواست گزار کے وکلاءنے فارم45سمیت تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کر دئیے ،جس پر الیکشن کمیشن نے 20فروری کو میجر (ر) طاہر اقبال اور سردار غلام عباس خان کو طلب کرتے ہوئے کاروائی موخر کر دی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.