پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کی جانب سے 5 فروری کشمیر ڈے کے موقع پر یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقادوعق



ریلی کا آغاز 15 چوک سے ہوا اور تحصیل چوک سے ہوتے ہوئے بھون چوک پر پہنچی جہاں امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-58 عبداللہ نثار اعوان ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PP-20 سردار احمد خان پڑھال ، رئیس آف سدوال چوہدری بلال ایوب کہوٹ نے مجمع سے خطاب کیا۔

ریلی میں شریک نوجوانوں نے بھرپور نعروں کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اور بھارتی دہشتگردی کی بھرپور مذمت بھی کی۔

اس موقع پر ریلی میں موجود شرکاء نے کشمیری جھنڈے بھی اٹھائے رکھے تھے جو مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی ،ہمدردی ، محبت کا اظہار کر رہے تھے۔

عبداللہ نثار اعوان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کا حصہ اور پاکستان کی بقا و سلامتی کی ضامن بھی ہے اس لیے ایک آزاد پاکستان ہی کشمیریوں کے لیے ٹھوس اقدامات کر سکتا ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے کہ جب پاکستان میں اہل اور نڈر حکمران ہوں گے۔

آٹھ فروری فیصلہ کا دن ہےاور اس دن لوگ ایسی قیادت منتخب کریں جو کشمیر کو جانتے بھی ہیں اور ہمیشہ سے کشمیریوں کے حق میں آواز بھی اٹھاتے رہے ہیں اور خون دینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

اس موقع سردار احمد خان پڑھال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑتی ہے اور جب تک کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا تب تک ہم ہر جگہ ہر فورم جہاں تک ممکن ہوا ہم آواز اٹھاتے رہیں گے اور آقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ہم اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔

میڈیا سیل 

پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.