چوہدری اظہر چکرال کی طرف سے سالانہ 27واں فری آئی کیمپ کا انعقاد

 



چکوال (ڈسڑکٹ رپورٹر)قصبہ چکرال میں معروف

انسان دوست اور مخیر شخصیت چوہدری اظہر محمود چکرال کی طرف سے سالانہ 27واں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ منور میموریل ہسپتال کی ماہرین امراض چشم کی خصوصی ٹیم نے 280مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور انہیں ادویات اور عینکیں دیں۔ چوہدری اظہر محمود چکرال کی طرف سے ہی دی گئیں۔47مریضوں کے آپریشن تجویز کیے گئے۔ جو منور میموریل ہسپتال میں کیے جائیں گے۔ جس کے تمام اخراجات بھی چوہدری اظہر محمود چکرال برداشت کریں گے۔ سینئر معالج اور انسان دوست شخصیت ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے سیکرٹری جنرل ریجنل یونین آف جرنلسٹس شمالی پنجاب عبدالغفور منہاس کے ہمراہ چکرال میں لگائے گئے فری آئی کیمپ کا معائنہ کیا اور چوہدری اظہر محمود چکرال کی علاقہ کی عوام کے لیے جاری خدمات کو سراہا۔ جبکہ علاقہ بھر کی عوام نے بھی چوہدری اظہر محمود چکرال کی علاقہ کے لیے سماجی خدمات کو سراہا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.