اھلسنت والجماعت پی پی 22 چکوال نے حکیم نثار احمد کی حمایت کااعلان کر دیا
اھلسنت والجماعت پی پی 22 چکوال نے حکیم نثار احمد کی حمایت کااعلان کر دیا
ھمارا مطالبہ اسمبلیوں میں تحفظ اسلام ، تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ، تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم ، تحفظ ناموس صحابہ واھلبیت رضی اللہ عنہم اجمعین کے لیے موثر قانون سازی میں کردار ادا کرنا ھے۔۔۔۔۔ ندیم یعقوب فاروقی
اھلیان اٹھوال و اھلسنت والجماعت کےذمہ داران کا مشکور ھوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کااظہارکیا دین اسلام کے لیے جان،مال ،والدین ، بیوی بچے سب کچھ قربان کرنا سعادت سمجھتاھوں۔انشاءاللہ آپ لوگوں کوکبھی مایوس نہیں کروں گا۔حکیم نثار احمد
تمام حضرات کا بہت شکریہ ۔انشاءاللہ جماعت کے ھر فیصلہ پر حا ضر ھیں
ڈاکٹر اسداقبال نمبردار
چکوال (میڈیا سیل)حاجی محمد اشرف کے گھر اٹھوال میں ایک کارنر میٹنگ کاانعقاد کیا گیا جوجلسہ کی شکل اختیار کر گیا۔جس سے اھلسنت والجماعت چکوال کے راھنما ندیم یعقوب فاروقی اور ڈاکٹر اسد اقبال نے خطاب کیا.ندیم یعقوب فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ھم نے طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ھم خدمات اور تعلقات کے عوض ووٹ دینے کے قائل نہیں بلکہ ھم ھمیشہ نظریات اور کردار کی بنیاد پر ووٹ دیتے ھیں۔قبل ازیں جب حکیم نثار احمد اٹھوال پہنچے تو ان کا زبردست استقبال کیاگیا۔ان کے ھمراہ طارق کمانڈو ویرو ، اختر حسین سخی لکھوال ودیگر تشریف لائے۔مقررین نے بھرپور بیانات کئے اور اھلیان اٹھوال و اھلسنت والجماعت کاشکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر اسداقبال نمبردار ، ڈاکٹر ارشد محمود ، ماسٹرلال حسین ، حاجی ظفر اقبال ، حاجی محمد عارف ، ڈاکٹر عنصر محمود ، حاجی محمد اشرف ، حاجی محمد ایوب ، اختر حسین ، راجہ عبدالقیوم ، مولانا بلال حجازی ، صوبیدار محمد شکیل ودیگر اھلہ دیہہ و متعدد برادریوں اور علاقہ بھر لکھوال ، جمالوال ، شاہ پور ، بلوکسر ، سے اھلسنت کارکنان ، وقاص عمر منوال ، قاضی غلام مصطفے شاہ پور ، عدیل معاویہ لکھوال ، حافظ زوار حسین لکھوال ، اسحاق چاریاری لکھوال ، سول سوسائٹی ، سیاسی عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔
آخر میں شرکائے جلسہ کی تواضع پرتکلف انداز میں کی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں