چکوال کے شمالی علاقہ جات اور الیکشن 2024


عطاء خان مغل

چکوال کے شمالی علاقوں کی یونین کونسل منگوال اور یونین کونسل دلہہ میں سیاسی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔ان دونوں یونین کونسل میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ۔جبکہ یونین کونسل دلہہ جو کہ سابقہ ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کا آبائی گھر اور یونین کونسل بھی ہے اور اب جبکہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 58 سے الیکشن بھی لڑ رہے ہیں ۔کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن بھی 2018 کے الیکشن کے بعد کافی مضبوط دیکھائی دیتی ہے ۔اور اس کا تمام تر کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ ن دلہہ کے نوجوان سردار وجاہت علی خان کو جاتا ہے ۔جنھوں نے دن رات محنت کی اور پاکستان مسلم لیگ ن کو منظم کیا اور لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل کیا ۔یونین کونسل منگوال کی اگر بات کی جائے تو یہاں پر بھی پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ۔یونین کونسل منگوال اس لحاظ سے بھی اہمیت کے حامل ہے کہ اس یونین کونسل میں لطفیال گروپ کا بھی نہ صرف چکوال کی سیاست بلکہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نمایاں مقام رکھتا ہے ۔ ریٹائرڈ جنرل فیض حمید کا تعلق بھی یونین کونسل منگوال سے ہے اور سابقہ پی ٹی آئی کے دور میں یونین کونسل منگوال میں ترقیاتی کاموں پر بے دریغ فنڈز کا استعمال کیا ۔نہ صرف یونین کونسل منگوال بلکہ اپنے گاؤں لطفیال میں فنڈز کا بے دریغ استعمال کیا ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ بعض ایسے منصوبوں جن میں سوئی گیس ،ہسپتال،دلہہ تا منگوال روڈ، منگوال تا ڈھڈیال روڈ کو مکمل کیا ۔لیکن چکوال کے شمالی علاقوں کے چھوٹے دیہات کو لطفیال گروپ نے نظر انداز کیا ۔جس کی بدولت یونین کونسل منگوال کے داخلی دیہاتوں ،یونین کونسل دلہہ، اور یونین کونسل تھنیل کمال کے بھی بے شمار دیہات کو نظر انداز کیا ۔جس کی بدولت ان یونین کونسلوں کے اکثریتی علاقوں اور لوگوں نے لطفیال گروپ کے خلاف چلنے کا فیصلہ کیا اور یوں یونین کونسل منگوال میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ۔اور پاکستان مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط دیکھائی دیتی ہے ۔یونین کونسل منگوال میں چوہدری رئیس ہیپی اور چوہدری نذر عباس اور دیگر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی انتخابی مہم میں تیزی اور بہترین حکمت عملی کی بدولت 2018 کے انتخابات کی نسبت خاصی مضبوط دیکھائی دیتی ہے ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.