پیپلز پارٹی کے امیدوار NA-58 سردار ذوالفقار خان دولہہ اور امیدوار PP-20 چوہدری نوشاد علی خان کی حمایت کااعلان


چکوال( ایم ایس)سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن سردار اظہر عباس،ضلعی صدر پی پی پی خواتین ونگ چکوال میڈم حاجرہ جبین، ضلعی صدر پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن چکوال چوہدری جہانزیب زیبی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار NA-58 سردار ذوالفقار خان دولہہ اور امیدوار PP-20 چوہدری نوشاد علی خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلہ میں امیدوار این اے 58 سردار ذوالفقار علی خان دولہہ اور امیدوار PP-20 چوہدری نوشاد علی خان سردار اظہر عباس کی رہائش گاہ تشریف پر آئے۔جہاں تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی امیدواروں کی بھرپور حمایت اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ میڈم حاجرہ جبین ،ضلعی صدر پی ایس ایف چکوال چوہدری جہانزیب زیبی ۔سینئر نائب صدر پی ایس ایف ضلع چکوال ملک جنید چشتی ،بزرگ سینئر رہنما پی پی پی چکوال ملک امداد، رضوان اور دیگر بھی موجود تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.