چوتھا سالانہ رستم ضلع چکوال کبوتر بازی تقسیم انعامات پروگرام منعقدہوا



چوتھا سالانہ رستم ضلع چکوال کبوتر بازی تقسیم انعامات پروگرام 29 دسمبر 2023 العصر میرج ہال چکوال شہر زیر سرپرستی چوھدری امجد مرید چیف آرگنائزر، استاد راؤ طارق پومی، چیف آرگنائزر استاد چوھدری قاسم مرید،آرگنائزر استاد چوھدری آکاش و دیگر انتظامیہ منعقد ہوا جس میں دوسرے اضلاع گجرات، میر پور، راولپنڈی، اسلام آباد، دینہ، پنڈ دادنخان سے آے مہمان استاد صاحبان، مقامی استاد صاحبان ودیگر شوقین حضرات کے ساتھ بنارس خان اینڈ حارث خان بہادر ٹاون شہنشاہ چوک چکوال نے خصوصی شرکت کی۔ دوسرے اضلاع سے آنے والے تمام مہمانوں کو آرگنائزرز کی طرف سے چکوال کی مشہور سوغات پہلوان ریوڑی کا تحفہ دیا گیا۔ سال 2020، 2021 اور 2022 کی طرح 2023 میں بھی جیتنے والے تمام شوقین حضرات کو انتظامیہ کی جانب سے دیدہ زیب ٹرافیاں دی گئیں۔اسی پروقار تقریب میں استاد چوھدری قاسم مرید چکوال نے شاہ زیب میرپور آزاد کشمیر اور ندیم اعوان خیر پور کو باقاعدہ شاگردی میں لیکر استادی دستار دی۔تقریب کے اختتام پر تمام حاضرین کی پر تکلف کھانے. حلوے اور سبز قہوہ سے تواضع کی گئی۔
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.