کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والے وزن کنڈا کی عمارت بھوت بنگلہ بن گئی
کلرکہار(عثمان اعوان) چوآ سیدن شاہ روڈ پر محکمہ ہائی وے کی جانب سے کروڑوں کی لاگت سے تعمیر کیا گیا لوڈر ٹرانسپورٹ کیلئے وزن کنڈا محکمہ کی عدم توجیہ کی بدولت بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا، تفصیلات کے مطابق ایک سال سے زائد عرصہ پہلے تین سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے سیمنٹ سے لدے ٹریلرز کا وزن کرنے کیلئے محکمہ ہائی وے نے قریبی دیہات کی عوام سے زبردستی کروڑوں کی جگہ اونے پونے میں خرید کی اور اس پر کروڑوں کی لاگت سے ایک عالیشان بلڈنگ تعمیر کردی اور گاڑیوں کے وزن والا کنڈا لگا دیا، مگر محکمانہ سستی کی وجہ سے اس کو فعال نہ کیا جا سکا جس پر بلڈنگ کی حالت مخدوش ہونے کے ساتھ ساتھ وہ بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگی ہے، دوسری جانب گاڑیوں کا صحیح وزن نہ ہونے کی وجہ سے مقامی سڑکوں کا برا حال ہو چکا ہے،مقامی افراد نے وزیراعلی پنجاب اور محکمہ ہائی وے کے اعلی افسران سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں