ڈیجیٹل میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہے، نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کا پنجاب بھر سے مدعو صحافیوں سے خطاب

 


کلرکہار(عثمان اعوان) ڈیجیٹل میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہے اس کے بنا اب آپ میڈیا انڈسٹری میں نہیں رہ سکتے ان خیالات کا اظہار نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے صوبہ بھر سے مدعو کئے گئے ضلعی و تحصیل پریس کلب کے صدور سے خطاب میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مدت مختصر تھی لیکن ہمیں ایک سال ہوگیا میں نے صحافی برادری کیلئے کچھ کرنے کا فیصلہ کیا اور میری ٹیم نے میرا بھرپور ساتھ دیا، انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے پریس کلبوں اور پروفیشنل صحافیوں کیلئے 9کروڑ 45 لاکھ روپے مختص کردیے گئے ہیں اور میری یہ کوشش ہوگی کہ ائندہ بھی ہر سال پابندی سے یہ مالیت دی جائے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صحافیوں کو حکومتی سرپرستی اور جدید تربیت کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے بہرہ مند ہو سکیں، اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی وہاب سولنگی اور صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی موجود تھے، اس تقریب میں پریس کلب کلرکہار کے صدر محمد عثمان اعوان کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا اور ان کو بھی وزیراعلی پنجاب نے 5 لاکھ روپے مالیت کا چیک دی

ا۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.