ایاز امیر کی انتخابی مہم میں شاندار اننگز جاری ،سوہیر میں شاندار کارنر میٹنگ
پی ٹی آئی کے امیدوار برائے نیشنل اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم میں شاندار اننگز جاری ،سوہیر میں شاندار کارنر میٹنگ،عوام کی بھرپور شرکت
موضع سوہیر کی عوام نے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چوھدری ایاز امیر کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا
چکوال() پی ٹی آئی کے امیدوار برائے نیشنل اسمبلی این اے 58 چکوال چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم میں شاندار اننگز جاری موضع سوہیر میں شاندار کارنر میٹنگ۔سوہیر کی عوام نے چوھدری ایاز امیر کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال چوھدری ایاز امیر کی سوہیر آمد پر نمبردار ڈاکٹر اسلم،راجہ غلام محمد،ملک فیصل،راجہ نعیم کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔چوھدری ایاز امیر کے ہمراہ معروف کاروباری شخصیت راجہ نذیر تترال،ملک عمران بھگوال،سید یاسر شاہ بھگوال،چوھدری سجاد بھگوال،شہزادہ جبرائیل حامد خان عرف رونی،چوھدری نصر، خالق فقیر،چوھدری نعمان آڑھتی،چوھدری فیاض بھگوال ،قاضی جاوید اختر بھگوال اور نوجوان صحافی قمرعباس موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں