میجر (ر) طاہر اقبال ملک کی الیکشن کمپین کا باضابطہ آغازکردیا گیا

چکوال (خصوصی رپورٹ)سابق وفاقی وزیر،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-58 چکوال میجر (ر) طاہر اقبال ملک کی الیکشن کمپین کا باضابطہ آغازکردیا گیا۔اس ضمن میں ایک پروقار مشاورتی اجلاس کا انعقاد سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالمجید ملک مرحوم کے ڈیرہ جند اعوان میں کیا گیا جس میں یونین کونسل جند اعوان اور یونین کونسل موگلہ کے عمائدین،فوکل پرسنز نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس سے کرنل (ر) آصف مجید ملک،ناصر مجید ملک،سابق وائس چیئرمین یونین کونسل جند اعوان چوہدری غلام شبیر لنگاہ،سینیئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) چکوال راجہ حسنات ڈھوڈہ،سابق امیدوار وائس چیئرمین یونین کونسل موگلہ ملک ریحان جوڑ،انچارج پبلک سیکرٹریٹ ملک محمد اقبال و دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں کرنل (ر) آصف مجید ملک نے تمام شرکاء کو اپنی اپنی وارڈز میں امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-58 چکوال میجر (ر) طاہر اقبال ملک انتخابی مہم شروع کرنیکی ہدایات کیں جس پر تمام شرکاء معززین نے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-58 چکوال میجر (ر) طاہر اقبال ملک کی بھرپور کامیابی کا یقین دلایا۔تقریب کے آخر میں ناصر مجید ملک نے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-58 چکوال میجر (ر) طاہر اقبال ملک کی کامیابی کیلئے دعا کروائی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.