ڈھڈیال نیوز کی خبر پر فوری ایکشن گندگی کے ڈھیروں کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا
ڈھڈیال(مسرت جعفری) ڈھڈیال نیوز کی خبر پر فوری ایکشن گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 اور فیملی پارک کی دیوار کے ساتھ گندگی کے ڈھیروں کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ڈھڈیال نیوز میں ہسپتال روڈ پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 اور فیملی پارک کی دیوار کے ساتھ گندگی کے ڈھیروں کی نشاندہی کی گئی تھی گندگی کی وجہ سے بدبو پھیلنے سے کئی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ تھا جس پر سیکرٹری یونین کونسل نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے گندگی کے ڈھیروں کو ختم کرنے اورصفائی کا کام شروع کروا دیا جبکہ عوام نے اعلیٰ حکام سے گندگی کے ڈھیروں کو متبادل جگہ پر ڈمپنگ کرنے کی بھی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے سیکرٹری یونین کونسل کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں