چوہدری قمر عباس شدیال ٹھیکیدار محمد اکرم اور عابد چوہان کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سیاسی مخالفین کے مورچوں پر گولہ باری، کئی مورچے تباہ، مخالفین بھاگنے پر مجبور

 


چکوال ( ساجد بلوچ) پاکستان مسلم لیگ نون کے سابق وائس چیئرمین چوہدری قمر عباس شدیال کی نگرانی میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم زور پکڑ گئی، میونسپل کمیٹی کی وارڈز نمبر 16، 17، 18 کے کونسلرز ٹھیکیدار محمد اکرم، عابد چوہان اپنے دوستوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدواروں کی زبردست انداز میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلائے ہوئے ہیں، ڈہوک فیروز، بلال ٹاؤن، جنوال ٹاؤن، مہر آباد، ڈہوک گجر میں بھرپور انداز میں انتخابی مہم کے ذریعے ووٹرز کو پارٹی کے امیدواروں کے پمفلٹ کے ذریعے آگاہی دی گئی اور پارٹی پرچم تقسیم کیے گئے، عوامی رابطہ مہم کے زور پکڑنے سے شہر کی تینوں وارڈز میں عوامی رائے یکسر تبدیل ہو کر مسلم لیگ نون کے حق میں ہو چکی ہے اور مخالفین کو اس علاقہ میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ڈھوک فیروز پر قائم مسلم لیگ نون کے الیکشن آفس میں چوہدری قمر عباس شدیال، ٹھیکیدار محمد اکرم اور عابد چوہان کی نگرانی میں روزانہ کی بنیاد پر تمام ورکرز کے ساتھ میٹنگ منعقد کی جاتی ہے جس میں انتخابی مہم کا لائحہ عمل طے کر کے ورکنگ کی جا رہی ہے، چوہری قمر عباس شدیال، ٹھیکیدار محمد اکرم اور عابد چوہان کی زبردست انداز میں پیش قدمی سے دیگر سیاسی جماعتوں کو دن میں تارے نظر آ رہے ہیں، مسلم لیگ نون کے تمام سپورٹرز اپنے امیدواروں کی پوزیشن کو دن بدن مستحکم کرتے نظر آرہے ہیں جس سے ان علاقوں سے مسلم لیگ نون کلین سویپ کرے گی اور مخالف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.