ایس پی انوسٹی گیشن راجہ ناصر علی خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

 


چکوال (میڈیا سیل)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے ٹرانسفر ہونے والے ایس پی انوسٹی گیشن راجہ ناصر علی خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں ڈی ایس پی تلہ گنگ سرکل، ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال، ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ سرکل، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ڈی ایس پی لیگل نے شرکت کی۔ڈی پی او چکوال نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ناصر کی چکوال پولیس کے لیے خدمت کا سراہا اور انکو خراج تحسین پیش کیا۔ڈی پی او چکوال نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ جہاں بھی جائیں یا جس جگہ بھی آپکی ٹرانسفر ہو اگر آپ دل لگا کر ایمانداری سے کام کریں تو آپکی عزت بھی ہو گی اور آپکی خدمات کو ہمیشہ یاد بھی رکھا جائے گا۔ڈی پی او چکوال نے تمام ایس ڈی پی اوز کے ہمراہ ایس پی انوسٹی گیشن ناصر کو اعزازی شیلڈ اور تحائف دیئے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.