پیپلزپارٹی ملک کو درپیش عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،نوشاد علی خان


چکوال(رپورٹ عبدالغفور منہاس)حلقہ پی پی20چکوال میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری نوشاد علی خان نے انتخابی مہم تیز کر دی، گزشتہ روز انہوں نے چکوال شہر میں دکانداروں سے ملاقاتیں کیں ۔ صدر احاطہ چکوال میں دکانداروں سے ملاقاتوں کے دوران پیپلزپارٹی کو کامیاب بنانے اور آٹھ فروری کو حلقہ پی پی 20میں انتخابی نشان تیر پر مہر لگانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر چوہدری وجاہت علی خان ایڈووکیٹ، چوہدری سلیمان حسن خان، چوہدری ذوالفقار علی خان، چوہدری فخر علی خان اور چوہدری محمد عون علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دریں اثناءپنوال روڈ پر محلہ ڈھوک فیروز میں کارنر میٹنگ میں معززین علاقہ نے چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا۔ رائے بشارت حسین کی رہائشگاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ میں اسحاق اور جہانگیر و عمائدین علاقہ کی بڑی تعددا نے شرکت کی ۔ چوہدری نوشاد علی خان نے شرکاءسے خطاب کے دوران حلقہ پی پی20پر8فروری کو تیر پر مہر لگانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کو درپیش عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔علاوہ ازیں دلہہ میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ نے بڑے سیاسی اجتماع کا روپ دھار لیا۔ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی20چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ قافلے کے ہمراہ دلہہ پہنچے جہاں پر ہزاروں افراد نے ان کا استقبال کیا۔ اور حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے این اے59حسن سردار ،امیدوار پی پی22راجہ مظہر حسین ہستال ،امیدوار پی پی21راجہ امجد نور اور دیگر رہنما و کارکنان شریک تھے۔ اہلیان دلہہ نے پیپلزپارٹی کو کامیاب بنانے کا اعلان کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.