چوہدری مسرت پٹواری ربال کی رہائش گاہ پر عمائدین کی کارنر میٹنگ



ڈھڈیال(سٹی رپورٹر)چوہدری مسرت پٹواری ربال کی رہائش گاہ پر یونین کونسل سہگل آباد کے عمائدین کی کارنر میٹنگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 میجر (ر) طاہر اقبال ملک کی خصوصی شرکت

سابق چیئرمین یونین کونسل سہگل آباد چوہدری سعید اعجاز،چوہدری مسرت پٹواری،سابق ممبر ضلع کونسل حاجی چوہدری زر خان،حاجی ملک پرویز اعوان،چوہدری نعیم امجد منہاس ایڈووکیٹ،پروفیسر ملک سعیدنوابی،چوہدری راشد منہاس ربال، خواجہ زاہد ربال،راجہ ماجدربال،چوہدری وجاہت ایڈووکیٹ کھیوال اور یونین کونسل سہگل آباد کے چیدہ چیدہ سرکردہ عمائدین موجود تھے۔ تمام عمائدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان شاءاللہ 8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواران میجر (ر) طاہر اقبال ملک اور ملک تنویر اسلم اعوان یونین کونسل سہگل آباد سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے۔
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.