چیف کوآرڈی نیٹر چوہدری اظہر محمود چکرال کی محنت رنگ لانے لگی

چکوال(رپورٹ عبدالغفور منہاس)امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم کے چیف کوآرڈی نیٹر چوہدری اظہر محمود چکرال کی محنت رنگ لانے لگی،تحصیل چوآسیدن شاہ میں تمام بڑی برادریوں اور سرکردہ شخصیات نے امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری ایاز امیر کی حمایت کا اعلان کر دیا، تحصیل بھر کے تمام دیہاتوں میں الیکشن یکطرفہ ہو چکا ہے ، اور عوام نے چوہدری اظہر محمود چکرال کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے چوہدری ایاز امیر کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ چوہدری اظہر محمود چکرال اپنی ٹیم کے ہمراہ چوبیس گھنٹے تحصیل چوآسیدن شاہ کے دیہاتوں میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں عوام رابطہ مہم میں مصروف عمل ہےں۔ گزشتہ روز یونین کونسل دوالمیال میں رفعت اقبال بنگلہ کے ساتھ انصاف یوتھ ونگ کے عہدےداران کی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں موجودہ الیکشن کی تیاریوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ملک ظفر اقبال بنگلہ ،ملک وقار ظہور ،بلال افضل ملوکال، حاجی فاروق، ملک انجم، حاجی ملک محمد صابر، شاہ زیب ظفر، ملک حماد، ملک عاطف، ملک جلیل، ملک نوید، ملک عابد، مبین، عمران تبسم، جاذب ظفر، راحت طارق، بلال افضل، ملک انیس ظفر، ملک فاران رفعت، شعبان ،ملکی، ملک شہزاد اصغر نے شرکت کی۔ دریں اثناءیونین کونسل دوالمیال میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں ملک خدا بخش مگھال، سدا بہار چیئرمین حاجی محمد رفیع مگھال، ودھن برادری ،ملک محمد شفیع ودھن برادری، ملک محمد سجاد مگھال، ملک افتخار مگھال، محمد صفدر ولد محمد صادق بمعہ برادری، پیر محمد بلال تترال کہون ، احمد خان ودھن، یونین کونسل ڈلوال میں راجہ محمد منظور عرف بھولا ،بادشاہ پور میں راجہ فرحت محمود، راجہ ارشد رحمان، راجہ فیاض جاپان، راجہ خرم فیاض، راجہ احمد بخش، راجہ فیصل بادشاہ پور، یونین کونسل وعولہ میں راجہ محمد نجیب سابق ناظم، ملک ناصر سلطان سابق کونسلر،ملک فیصل اقبال سابق کونسلر، راجہ خلیل، راجہ نوشیروان نمبردار ،سید اقبال شاہ ،خرم اعوان ودھن، روحیلہ ،ملک جہانزیب، یونین کونسل خیرپور میں ملک منظور قادر، کھوکھر بالا ملک خالد محمود کونسلر، ملک افتخار حسین، ملک فخر عباس، ملک محبت حسین، حاجی محمد نواز ، راجہ عبدالرحمن، صوبیدار ملوک حسین اور ملک شیر محمد نے شرکت کی اور چوہدری ایاز امیر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے 8فروری کو انتخابی نشان باجا پر مہر لگانے کا اعلان کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.