سابق وفاقی سیکرٹری میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک کا بولے یونین کونسل جسوال کادورہ


چکوال(میڈیا سیل)سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)، سابق وفاقی سیکرٹری میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک کی بولے یونین کونسل جسوال میں جنرل (ر) عبدالمجید ملک مرحوم کے دیرینہ دوست صوبیدار محمد عالم مرحوم کے بیٹوں سب انسپکٹر (ر) ملک اظہر، مظہر حسین سے انکے ڈیرے پر اہم ملاقات ، سب انسپکٹر (ر) ملک اظہر، مظہر حسین نے اپنے پورے گروپ اور برادری سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-58 میجر (ر) طاہر اقبال ملک اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PP-21 ملک تنویر اسلم کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔سابق چیئرمین یونین کونسل جسوال چوہدری شفقت عباس دھیدوال، ڈی ای او ایجوکیشن (ر) ملک محمد اصغر، ڈاکٹرسجاد رانجھا بولے،چوہدری ناظم ہجیال،چوہدری ظفر ہجیال، قلب عباس شاہ، چوہدری افتخار دھیدوال، ملک عابد اعوان دھیدوال(چکی والے) ،سابق وائس چیئرمین یونین کونسل جند اعوان چوہدری غلام شبیر لنگاہ، چوہدری محمد علی خان دھیدوال،چوہدری زوہیب اشرف مسوال بھی موجود تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.