تاجر تنظیموں کے زیرِ اہتمام ہسپتال روڈ چکوال پر مسلم لیگ (ن) کا بھرپور جلسہ،میجر (ر) طاہر اقبال اور چوہدری سلطان حیدر علی کی شرکت

چکوال (عبدالغفار پارس) مرکزی تاجر اتحاد چکوال اور مرکزی انجمن تاجران چکوال کے زیرِ اہتمام ہسپتال روڈ چکوال پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شاندار جلسہ کا انعقاد کیا،جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 58 میجر (ر) طاہر اقبال ملک اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 20 چوہدری سلطان حیدر علی خان نے شرکت کی،اس موقع پر راہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری محمد نواز کنگ،پہلوان گروپ کے قائد سابق کونسلر ملک عامر سہیل،سابق کونسلر سید عامر حسین زیدی،عابد منہاس،ڈاکٹر حامد جمال،آصف سلیم صراف اور سیٹھ نثار صراف سمیت دیگر پارٹی عہدیداران نے شرکت کی،علاوہ ازیں شہر کی مختلف برادریوں کے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی،چوہدری حیدر سلطان اور میجر (ر) طاہر اقبال ملک کا ہسپتال روڈ پہنچنے پر صدر مرکزی انجمنِ تاجران ہسپتال روڈ چکوال سید تصدق حسین شاہ اور شیخ محمد حنیف نے دیگر عہدیداران اور تاجر برادری کے ہمراہ ڈھولوں کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا،انہیں مالا پہنائی گئیں اور پھول پتیاں نچھاور کی گئیں،اس موقع پر چوہدری حیدر سلطان اور میجر (ر) طاہر اقبال ملک نے تاجر اتحاد کے قائدین ملک جاوید اقبال،راجہ انجم ضیاء،شیخ ارشد اور دیگر کو کامیاب جلسہ کروانے پر مبارکباد پیش کی اور 8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی فتح کا دن قرار دیا،انہوں نے کہا کہ ہم آپ لوگوں کا پیار اور جذبہ دیکھ کر وعدہ کرتے ہیں کہ اقتدار میں آکر چکوال کو ایک تاریخی شہر بنائیں گے،گزشتہ حکومت نے جس طرح پاکستان کا دھڑن تختہ کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے،انشاءاللہ آنے والا وقت پاکستان کیلئے خوشیاں لے کر آئے گا اور غریب انسان کی شنوائی ہوگی،ہم مہنگائی کے منہ زور گھوڑے کو لگام ڈالیں گے تاکہ غریب انسان عزت کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکے،پاکستان مسلم لیگ (ن) غریب عوام کی جماعت ہے،انہوں نے کہا کہ آپ کے شاندار استقبال نے دل خوش کرکے رکھ دیا ہے اور آپ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 8 فروری کو بھاری اکثریت سے جیتے گی،انہوں نے جوانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہمارے جوان تمیز والے ہیں اور اپنی پارٹی کی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں،8 فروری الیکشن والے دن آپ نے گھروں میں نہیں بیٹھنا بلکہ ووٹ پول کروانا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جتوانا ہے،پاکستان کی ترقی کا جو سفر رک گیا تھا انشاءاللہ میاں نواز شریف کے چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد وہیں سے شروع ہوگا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.