چوہدری غلام ربانی کے فرزند ارجمند چوہدری حارث علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
تلہ گنگ(نمائندہ خصوصی) سینئر صحافی چوہدری غلام ربانی کے فرزند ارجمند چوہدری حارث علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔انکی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب مقامی مارکی میں منعقد ہوئی جس میں سید انعام شاہ سابق پرسنل اسٹاف آفیسر وزیراعظم ،ڈی جی پیمرا اسلام آباد شمیم درانی،ڈی جی فنانس اوگرا الطاف حسین،چیف ایڈیٹر صحافت اور ملک کے مایہ ناز کالم نویس،اینکر ملک خوشنود علیخان، سابق وفاقی وزیر و سربراہ مسلم لیگ ضیاء محمد اعجاز الحق،ملک کے مایہ ناز کالم نگار،تمغہ امتیاز ملک فدارحمن،سابق ایم این اے و سابق صوبائی وزیر چودھری محمد ریاض گوجر خان،چودھری عابد اشرف جوتانہ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد طارق ضرغام ملک ،ایم ڈی ایل پی جی گیس افضل ملک آف پنڈی گھیب،سابق اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ملک غلام ربانی آف پنڈی گھیب،سابق ڈی جی پیمرا ملک مشتاق حسین، سابق صوبائی وزیر سردار غلام عباس ، سابق ایم پی اے کرنل ریٹائرڈ سلطان سرخرو اعوان ، کرنل ریٹائرڈ عابد نیازی ،ملک کے مایہ ناز تجزیہ نگار پروفیسر طاہر نعیم ملک ، سردار محمد خان کوٹ چودھریاں ، سردار سلطان شانی کوٹ چودھریاں،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد میڈم شبانہ رسالت عباسی،ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ سی راولپنڈی ڈاکٹر ملک رفیق احمد سمیت دیگر شخصیات نے چوہدری غلام ربانی اور انکے صاحبزادے چوہدری محمد حارث علی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
کوئی تبصرے نہیں