مسلم لیگ ن کے مقامی لیڈران کے اختلافات،پارٹی کو نقصان کا اندیشہ

 


چوآسیدن شاہ!مرکزی قائدین،ضلعی صدر اور امیدواران کردار ادا کریں،قبل اس کے کہ پانی پلوں کے نیچے سے بہہ جائے۔ملک نذیر نیازی


مہوش سلطانہ راجہ اور ملک تنویر اسلم کے اختلافات پارٹی کیلئے سخت نقصان دہ،مخصوص نشست حاصل کرنے والوں کو پارٹی پالیسی کی پابندی کرنی چاہیے 


ضلعی سطح پر میجرطاہراقبال،سردار غلام عباس اور چوہدری حیدر سلطان اختلافات کے خاتمے کیلئے سامنے آئیں اور معاملات کو حل کرکے ورکرز کی بے چینی دو کریں۔ضلعی صدر لیبر ونگ


 چوآسیدن شاہ(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف،صدر میاں شہباز شریف،چیف آرگنائزر مریم نواز،صدر پنجاب رانا ثناء اللہ،ضلعی صدر چوہدری حیدر سلطان،امیدوار حلقہ این اے 58میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال ملک،امیدوار این اے 59وپی پی 22سردار غلام عباس خان حلقہ این اے 58 میں بالعموم جبکہ حلقہ پی پی21میں بالخصوص ہونے والے شخصی اختلافات کا فوری نوٹس لیں ورنہ پارٹی کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے ضلعی صدر ملک نذیر احمد نیازی نے یہاں ایک بیان میں کہی،انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست پر پارٹی قیادت کی جانب سے نامزد ممبر صوبائی اسمبلی مہوش سلطانہ راجہ بطور پارٹی رہنماء اور ورکر یہاں پارٹی امیدوار کا ساتھ نہیں دے رہیں جس سے پارٹی ورکرز میں بے چینی پائی جاتی ہے میری اعلیٰ قیادت سے گزارش ہے کہ وہ اس معاملہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مقامی لیڈران کو ایک دوسرے کیساتھ بٹھائیں اور پارٹی کی کامیابی کیلئے اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ میں یونین کونسل سے ضلع سطح تک کے ورکرز کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے اس بابت آگاہ کررہا ہوں جو میری ذمہ داری تھی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.