پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ڈھڈیال میں شاندارانتخابی جلسہ

ڈھڈیال (میڈیا سیل)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ڈھڈیال میں شاندار جلسہ عام، امیدوار PP-20 سردار احمد خان آف پڑھال نے ڈھڈیال میں ایک شاندار جلسہ کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی امیدوار NA-58 عبداللہ نثار اعوان تھے۔ جلسہ میں لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔عبداللہ نثار اعوان قافلے کی صورت بہمراہ چوہدری محمد بلال ایوب کہوٹ، چوہدری محمد سلمان نمبردار ، حماد ایوب کہوٹ جب ڈھڈیال پہنچے تو مختلف جگہوں پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔پھر ایک ریلی کی صورت میں پورا قافلہ جلسہ گاہ پہنچا۔جلسہ گاہ پہنچنے پر سردار احمد خان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور باقاعدہ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا۔

اس موقع پر چوہدری محمد سلمان نمبردار ، چوہدری بلال ایوب کہوٹ نے مرکزی مسلم لیگ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، سردار احمد خان پڑھال امیدوار PP-20 نے اپنے حلقہ کے لوگوں سے پارٹی کے منشور اور کردار کے بارے تمام تفصیلات لوگوں کے سامنے رکھیں اور آخر میں مہمان خصوصی امیدوار NA-58 عبداللہ نثار اعوان نے ملکی سیاسی صورتحال اور مرکزی مسلم لیگ کے منشور و مقاصد لوگوں کے سامنے رکھے اور بہت ہی پرجوش انداز میں جلسہ سے خطاب کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.