ڈھڈیال: جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بدبو سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

ڈھڈیال (مسرت جعفری) ڈھڈیال میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بدبو سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ڈھڈیال میں گندگی پھینکنے کا مناسب نظام نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے اور ڈھڈیال کچرا کنڈی میں تبدیل ہو گیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کے عقب اور فیملی پارک کے ساتھ گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ۔گندگی اور بدبو سے کئی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.