میاں نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں،طارق جمیل خان




ڈھڈیال(مسرت جعفری) صدر مسلم لیگ ن طارق جمیل خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی اقامت پر منعقدہ مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا جتنی ترقی مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی اب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام8 فروری کو شیرپر مہر لگا مسلم لیگ ن کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ سابق ناظم رانا بشیر سراج نے کہا کہ میاں نواز شریف ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں ملک میں آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی۔ ن لیگ بر سرِ اقتدار ا کر تعمیر وترقی کے نئے دورکا آغاز کرے گی انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ 8 فروری کو شیر بھرپور کامیابی حاصل کرے گا۔ اجلاس سے چوہدری ہارون سانگ کلاں سید کبیر حسین شاہ بخاری نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں سابق نائب ناظم راجہ خالد محمود، چوہدری نجم الحسن گوندل، حاجی ضمیر جعفری، رانا محمد جمیل، چوہدری ابرار حسین گوندل، حاجی اعجاز حسین گوندل، سید طاہر شاہ بخاری کے علاؤہ مسلم لیگ ن کے ووٹرز سپورٹرز یو سی ڈھڈیال سے مسلم لیگ ن کی سرکردہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.