مسلم لیگ(ن) یوسی پادشاہان کی سرکردہ شخصیات کا ایک اہم اجلاس،
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ(ن) یونین کونسل پادشاہان کی سرکردہ شخصیات کا ایک اہم اجلاس، انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حلقہ پی پی 20 چوہدری سلطان حیدر علی خان کی رہائشگاہ پر یونین کونسل پادشاہان کی سرکردہ پارٹی شخصیات کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں رابطہ مہم ،سرکردہ برادریوں سے رابطوں اور یونین کونسل کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں طے پایا کہ سیاسی رابطوں کو مزید موثر بنایا جائے گا اور انتخابی مہم میں تیزی لائی جائے گی۔اجلاس میں سابق چیئرمین یو سی پادشاہان چوہدری سرفراز خان، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر رتہ ، مرزا صفدر چوہان ، چوہدری افتخار موہڑہ الہو، قاضی عمر احمد ایڈووکیٹ، چوہدری مسرت اقبال ڈورے، چوہدری نگاہ حسین رتہ، اے ڈی خان رگ ڈورے، چوہدری حامد مسوال،چوہدری عجائب ڈھوک جکھڑ اور دیگر نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں