چوآسیدن شاہ: ایک ہفتہ سے سرکاری ریٹ سے بھی کم نرخ پر مرغی کی فروخت جاری


چوآسیدن شاہ (سید طلحہ فاروق) چوآسیدن شاہ میں گذشتہ ایک ہفتہ سے سرکاری ریٹ سے بھی کم نرخ پر مرغی کی فروخت جاری ، تحصیل چوآسیدن شاہ کی عوام کو ریلیف ملنے پر مرغی مافیا تلملا اُٹھا ۔گذشہ کئی دہائیوں سے ضلع چکوال میں مرغی مافیا ملحقہ اضلاع کی نسبت روانہ کی بنیاد پر 30سے 50روپے مرغی کے گوشت کے ساتھ جگا ٹیکس ضلع چکوال کی عوام سے سینہ زوری اور بدمعاشی سے وصول کر رہا ہے ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ کو بھی بلیک میل کررہا ہے ۔مرغی کاسرکاری لسٹ پر ریٹ 594روپے جبکہ نئے سیل پوائنٹ پر مرغی کی سیل لگاکر 560روپے فی کلوفروخت جاری ہے ۔ چوآسیدن شاہ میں ایک ہفتہ سے مرغی کا ریٹ سرکاری لسٹ سے بھی کم ریٹ پر فروخت کرنے والے چوآ سیدن شاہ میں مرغی سیل پوائنٹ کے مالک راجہ خالد آف گوڑھہ نے کہا ہے کہ جلد ہی ملحقہ اضلاع کے ریٹ پر ضلع چکوال میں مرغی فروخت کی جائے گی ۔تحصیل چوآسیدن شاہ کی عوام کا مرغی سیل پوائنٹ کے مالک راجہ خالد آف گوڑھہ کو خراج تحسین ۔یاد رہے کہ چوآ سیدن شاہ کی عوام کو مرغی کے سیل پوائنٹ پر توجہ دلانے کے لئے آواز والی یونٹ لگانے پرمرغی مافیا نے کال کر کے SHOتھانہ چوآ سیدن شاہ بدر منیر سے ملی بھگت سے مرغی مافیا کی ایما پر مچھلی فروش ملک عتیق کے خلاف ناحق FIR کاٹ کر پابند سلاسل کیا جو کہ قصور یہ ہے کہ غریب عوام کو مرغی کے گوشت میں ریلیف دیاگیا۔
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.