دھیدوال یونین کونسل جسوال میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بڑا کھڑاک

چکوال (میڈیا سیل)دھیدوال یونین کونسل جسوال میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بڑا کھڑاک،راجہ فضل کریم،طورا خان جمالی،زاہد محمود مغل،ارشد محمود سپر اعوان،قاضی محمد توفیق،ملک محمد بشیر اور اہلیانِ محلہ عید گاہ دھیدوال نے متفقہ طور پر پاکستان مسلم (ن) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-58 میجر (ر) طاہر اقبال ملک اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PP-21 ملک تنویر اسلم کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔اس ضمن میں ایک پروقار کارنر میٹنگ کا انعقاد ارشد محمود کی رہائش گاہ پر کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک تھے،کارنر میٹنگ میں پہنچنے پر معزز مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک کا کہنا تھا کہ اس شمو لیتی پروگرام کے انعقاد پر میں تمام منتظمین کا شکر گزار ہوں، دھیدوال ہمارا دوسرا گھر ہے، میرے مرحوم والد جنرل عبدالمجید ملک اور ہمارے چچا مرحوم چوہدری قلب عباس نے جس دیرینہ تعلق کی بنیاد رکھی تھی دونوں خاندان آج بھی اس تعلق کو بخوبی نبھا رہے ہیں، ہم نے ہر دور میں آپکی ہر ممکن خدمت کی ہے اور انشاءاللہ آئندہ بھی چیئرمین چوہدری شفقت عباس اور چوہدری الفت عباس کے شانہ بشانہ یہ سفر جاری رہیگا۔آپ کا جوش اور ولولہ بتا رہا ہیکہ انشااللہ پاکستان مسلم (ن) کے نامزد امیدواران یہاں سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے،ہم خدمت اور صاف ستھری سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔اور ہمارے قائد میاں نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے،پورے پاکستان  میں جتنے بھی میگا پراجیکٹس ہیں انکے بانی میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے،انشاءاللہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کا جو سفر 2018 میں روک دیا گیا تھا اس کو ایک بار پھر اسی جوش و جذبے سے شروع کرینگے۔جس طرح میرے مرحوم والد جنرل عبدالمجید ملک نے چکوال کو ضلع بنوا کر چکوال کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا اسی طرح اگر اللہ پاک نے ہمیں موقع دیا تو میرا مشن ہیکہ چکوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام عمل میں لایا جائے جس کیلیئے میاں نواز  شریف اور میاں شہباز شریف نے ہم سے وعدہ بھی کر دیا ہے۔اس موقع پر چوہدری غلام شبیر لنگاہ اور زاہد مغل نے بھی خطاب کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.