سیاسی مخالفین کو بےبنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،تنویر اسلم سیتھی

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) حلقہ پی پی 21 سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ وہ انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتے۔سیاسی مخالفین کو بےبنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔وہ "ڈھڈیال نیوز" اے گفتگو کر رہے تھے ۔ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا کہ ان کا 22 سالہ سیاسی کیریئر اس بات کا گواہ ہے کہ ہم نے کبھی بھی انتقامی کارروائیوں کا سہارا نہیں لیا اپنی کارکردگی سے عوام کے دل جیتے۔علاقہ کی تعمیرو ترقی اور اپنے حلقہ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تکمیل پانے والے ترقیاتی منصوبے ہمارے اس دعوے کے واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی،امیدوار یا کارکنان کے خلاف ہونے والی کارروائیوں سے ہمارا کوئی لینا دینا ہے اور نہ کوئی تعلق۔اگر کچھ ہو رہا ہے تو وہ  بھی ان کا اپنا کیا دھرا ہے ۔ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔سیاسی مخالفین جھوٹے پراپیگنڈے سے سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے اور نہ ہی انہیں اس طرح کے ہتھکنڈوں سے عوام کی ہمدردیاں حاصل ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن علاقہ کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود ہے جو ماضی کی طرح جاری رہےگا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.