مسلم لیگ (ن) کا چک قادہ یونین کونسل موگلہ میں شاندار جلسہ

 


ڈھڈیال(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کا چک قادہ یونین کونسل موگلہ میں شاندار جلسہ۔چوہدری آفتاب کولیاں، چوہدری رحیم، چوہدری بابر گجر، چوہدری قربان گجر، راجہ حسنات ڈھوڈہ و دیگر مقامی مسلم لیگی قائدین کے زیر انتظام منعقدہ جلسہ کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 میجر (ر) طاہر اقبال ملک اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 ملک تنویر اسلم اعوان تھے۔جلسہ گاہ پہنچنے پر قائدین کا شاندار استقبال کیا گیا۔جلسہ سے میزبان چوہدری آفتاب،راجہ حسنات ڈھوڈ، سابق چیئرمین راجہ ارشد دھروگی،راجہ عرفان دھروگی، ملک تنویر اسلم اعوان اور میجر (ر) طاہر اقبال ملک نے خطاب کیا۔مقررین کا اپنے خطابات میں کہنا تھا کہ یہ الیکشن پاکستان کی بقاء کا الیکشن ہے اور اسوقت میاں نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو دوبارہ بچا سکتے ہیں،ہمارا ٹریک ریکارڈ گواہ ہیکہ جب بھی ملک میں پاکستان مسلم لیگ (ن) برسر اقتدار آئی تو عوام کو روزگار کے مواقع ملے اور تعمیر و ترقی ہوئی،تبدیلی کا راگ الاپنے والوں نے پچھلے پانچ سالوں میں ملک کو تباہی و بربادی اور نوجوان نسل کو بدتمیزی اور گمراہی کے راستے پر چلانے کے سوا کچھ نہیں دیا،جلسہ میں سینکڑوں کی تعداد میں معززین اور عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.