کلرکہار: موجودہ دور ہنر مند افراد کا ہے، میڈم ستارہ اصغر

 

کلرکہار(عثمان اعوان) تحصیل کلرکہار کے میٹرک پاس نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر علاقہ میں خوشحالی لائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار پرنسپل مائل اسٹون انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ سائنسز کلرکہار میڈم ستارہ اصغر نے منعقدہ تقریب سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور ہنرمندی کا ہے، ہنر مند افراد ملک میں اور بیرون ملک ماہانہ لاکھوں روپے کما کر اپنے خاندانوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ ملکی ذرمبادلہ میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ نیوٹیک کے تعاون سے فری ڈپلومہ کورسز کیلئے داخلے جاری ہیں، ہمارے ضلع میں سب سے زیادہ فری ڈپلومہ کورسز کی سب سے زیادہ سیٹیں موجود ہیں، تقریب سے انسٹرکٹر ظفر محمود، شہباز حسین، میڈم سلمیٰ رانا، ڈینٹل سرجن ارشد ملک، ڈائریکٹر الطاف حسین ودیگر نے خطاب کیا، تقریب میں ایم۔ایس ٹراما سنٹر کلرکہار ثاقب حسین ملک، ڈاکٹر اشرف ملک، امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک محمد ممتاز میانی، ملک عامر میانی، ہومیو ڈاکٹر طارق محمود ملک، ملک شیرباز، ملک فیصل حمید، سابق ٹیچر ملک عبدالقدیر اعوان، حفیظ اعوان، ماسٹر انوار، ملک جہانگیر، ملک رئیس، تحصیل پریس کلب کلرکہار کے اراکین محمد عثمان اعوان، ایم رحمن، خلیل احمد شاکر، ملک اسرار چلہ، ملک انوارالحق، ملک محمد عرفان، راجہ قمر عباس و دیگر شامل تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.